ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : شدید برسات کے بعد منگلورو اور دیگر 4 تعلقہ جات کے اسکولوں اور کالجوں کو دی گئی چھٹی 

منگلورو : شدید برسات کے بعد منگلورو اور دیگر 4 تعلقہ جات کے اسکولوں اور کالجوں کو دی گئی چھٹی 

Sat, 30 Jul 2022 11:34:18    S.O. News Service

منگلورو ،30؍جولائی (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں بادلوں کی گھن گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ شدید بارش ہونے کے نتیجہ میں منگلورو شہر کی سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئیں اور بچوں کے تحفظ  کو پیش نظر رکھتے ہوئے منگلورو کے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔ 
    
اس علاوہ الال، بنٹوال ،مُلکی ، موڈبیدری تعلقہ جات کے آنگن واڈی ، پرائمری اور ہائی اسکولوں کو چھٹی دی گئی ۔ پتور اور دیگر تعلقہ جات میں بارش کی صورت حال کو سامنے رکھ کر مناسب فیصلہ کرنے کا اختیار بلاک ایجوکیشن آفیسرس اور تحصیلداروں کو دیا گیا ہے ۔


 


Share: